قصور جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی جائے
راولپنڈی( نیوز رپورٹر ) یونین کونسل 36کا اجلاس گلفراز خان جدون کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں مندرجہ ذیل قراردادیں منظور کی گئیں، جس میں زینب کے قتل کی پر زور مذمت کی گئی اور قاتل کے پکڑنے پر وزیراعلی پنجاب کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا،انہوںنے کہا کہ قصور جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی جائے،جس سے ایسی سزا کا تعین کیا جائے تا کہ آئندہ کوئی بھی درندہ گھناونا فعل کرنے کی جرات نہ کر سکے ،اس موقع پر عمران خان اور شیخ رشید کی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی،دونوں قوم سے معافی مانگیں،اس موقع پر گلفران خان جدون نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے کامیاب جلسوں سے واضح ہوگیا کہ آئندہ حکومت بھی ن لیگ کی ہی ہو گی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں ایسی قانون سازی کی جائے جس کے تحت قادیانی کسی بھی سرکاری عہدوں پر فائز نہ ہو سکیں،شہر بھر میں کامیاب تجاوزات آپریشن اور ترقیاتی کاموں کے آغازپر مئیر راولپنڈی سردار نسیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،خصوصاً یونین کونسل 36میں صفائی،تعلیم ،صحت کی سہولیات اورپینے کا صاف پانی کی فراہمی پر کا شکریہ ادا کیا گیا،اس موقع پر گلفراز خان جدون نے یونین کونسل میں چار سے چھ دروازے بنانے اور دروازوں کے نام صحابہ کرام کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد کی منظوری پر کونسلر ز کا شکریہ ادا کیا