لاہور ہائیکورٹ نے کلائمیٹ چینج کمشن کو تحلیل کردیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچائو کیلئے کلائمیٹ چینج کمیشن کو تحلیل کردیا اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کیلئے پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے اسٹینڈنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔فاضل عدالت نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچائو کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔فیصلے میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم جس قدر متاثر ہوئے ہیں اس بات کی ضرورت ہے کہ ماحولیاتی انصاف سے موسمیاتی انصاف کی طرف جایا جائے ۔ہائیکورٹ نے کلائمیٹ چینج کمیشن کی جگہ اسٹینڈنگ کمیٹی قائم کی جس کے سربراہ قانون دان ڈاکٹر پرویز حسن ہونگے۔ سٹینڈ نگ کمیٹی موسمیات تبدیلی کے بارے میں نیشنل پالیسی کے اقدامات کی نگرانی کر ے گی۔ فیصلہ میں یہ واضح کیا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں سٹیڈنگ کمیٹی کو ضرورت پڑنے پر عدالت کی معاونت حاصل کر سکتی ہے۔