پنجاب میں مشتعل ہجوم و مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے اینٹی رائیٹ فورس کے قیام کا منصوبہ شروع
لاہور (نامہ نگار)مشتعل ہجوم و مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے لاہور کے بعد صوبہ بھرمیں اینٹی رائیٹ فورس کے قیام کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پہلے فیز میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے 90پولیس افسروں کو اینٹی رائیٹ کورس کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ پولیس افسرکے لئے ترکی سے تربیت حاصل کرنے والے ماسٹر ٹرینرز نے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میںخصوصی کورس کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی اینٹی رائیٹ فورس ندیم کھوکھر کی زیر سرپرستی 17روزہ کورس میںپولیس افسروں کوبین الاقوامی سطح پر استعمال ہونے والی تمام ٹیکنیکس اور صورتحال سے نمٹنے کیلئے استعمال کی جانے والی فارمیشنز اور غیر مہلک ہتھیار کے حوالے سے تربیت دی جائے گی ۔