آر ڈی اے نے شمس آباد مری روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کا کام شروع کردیا
راولپنڈی (عزیزعلوی) آر ڈی اے نے شمس آباد مری روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کا کام شروع کردیا جس پر دوکروڑ روپے لاگت آئے گی یہ انڈر پاس شمس آباد مسجد کے سامنے بنایا جائے گا جس کی چوڑائی آٹھ فٹ ہوگی اس پراجیکٹ کا ٹھیکہ آر ڈی اے نے کنکریٹ ماسٹر کمپنی کو دیا ہے آر ڈی اے کے ترجمان حافظ محمد عرفان نے بتایا کہ یہ منصوبہ دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا جمعہ کے روز سے یہ پراجیکٹ شروع کردیا گیا ہے۔