گاڑیوں کی چوری میں ملوث عزیز خان چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار 5 گاڑیاں ، 6 موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد
لاہور (سٹاف رپورٹر) اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹائون نے کار و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث عزیز خان چورگینگ کے سرغنہ کو ساتھی وسیم سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ 5 گاڑیاں، 6 موٹرسائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔