جاوید اسلم کیانی سپردخاکرسم قل آج ہو گی
راولپنڈی (نوائے وقت نیوز)راولپنڈی چیمپبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین اورکیانی آٹوز گوالمنڈی، راولپنڈی کے پروپرائٹر جاوید اسلم کیانی کو جمعہ کے رو ز مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے اور فوجی فائونڈیشن ہسپتال میں زیر علاج تھے۔جمعرات کی سہ پہروہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم راولپنڈی ریجن ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین پرویز اسلم کیانی(انٹرنیشنل) ، جمشید اسلم کیانی اور نعیم اسلم کیانی کے بڑے بھائی اور مڑیر حسن کی ممتاز سماجی شخصیت مرحوم محمد اسلم کیانی کے سب سے بڑے صاحبزادے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میںعزیز واقارب کے علاوہ سابق ایم این اے راجہ حنیف عباسی، پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر، راولپنڈی اور اسلام آبادچیمپبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آفیشلز اورراولپنڈی ڈویژن ہاکی ایسوسی ایشن کے آفیشلز اور ہاکی کھلاڑیوں کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم جاوید اسلم کیانی کی رسم قل کے سلسلے میں قرآن خوانی آج ہفتہ کو صبح گیارہ بجے ان کی رہائش گاہ ہائوس نمبر 41، سٹریٹ11، سیکٹرE، ڈی ایچ اے۔ فیز 1- نزد فوجی فائونڈیشن ہسپتال، راولپنڈی میں ہو گی۔در ایں اثناء راولپنڈی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر محمد اخلاق عثمانی اور دیگر آفیشلز سمیت راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرزاہد لطیف خان، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عامر وحید اور دیگر عہدیداروں نے جاوید اسلم کیانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔