چکلالہ کینٹ کے نئے سی ای او کی چارج سنبھالنے سے پہلے عمرہ کیلئے روانگی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے نئے سی ای او ملک محمد اسحاق اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب چلے گئے ہیں ان کی واپسی 15 فروری کو متوقع ہے۔ چکلالہ کینٹ کے سی ای او آصف امیر کے 12 دسمبر کو تبادلے کے ساتھ ملک محمد اسحاق کا گوجرانوالہ سے راولپنڈی تبادلہ ہوا تھا۔