وزیراعلیٰ کا جلسہ‘ تیاریوں کا جائزہ لینے صوبائی وزیر رانا مشہود آج بورے والا پہنچیں گے
گگومنڈی( نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بورے والا میں جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ شروع۔جلسہ کے آ رگنائزرصوبائی وزیر رانا مشہو د انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ہفتہ کو بورے والہ پہنچیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آ رائیں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکومت پنجاب نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کو میاں شہباز شریف کے بورے والہ میں جلسہ کا آرگنائزر مقرر کیا ہے جو ہفتہ کے روز بورے والہ پہنچ کر جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ جلسہ گاہ کا معائنا بھی کریں گے اور وہ مسلم لیگی اراکین اسمبلی اور مسلم لیگ کے ضلعی اور تحصیل عہدہداران ،کارکنان ،بلدیاتی نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا کہ بورے والہ میں میاں شہباز شریف کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا ۔