کشمیریوں کے حق میں مظاہرے‘ ریلیاں ‘ مذمتی قراردادیں منظور
ملتان (نامہ نگار خصوصی) جموں کشمیر موومنٹ‘ جماعۃ الدعوۃ اور دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کی مساجد میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا گیا علماء خطباء کرام نے کشمیریوں پر روا رکھے گئے بھارتی مظالم کو اجاگر کیا اور عالمی برادری کی خاموشی پر مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں ملتان میں مرکز سعد بن ابی وقاصؓ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے جموں کشمیر موومنٹ کے مرکزی رہنما مولانا نصر جاوید نے خطاب کیا بعدازاں چوک کچہری تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جہاں پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں طلباء ‘ وکلائ‘ تاجروں‘ سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی چوک کچہری پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت جموں کشمیر موومنٹ کے مرکزی رہنما مولانا نصر جاوید نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے درج تھے مظاہرین نے بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ مظاہرے کے اختتام پر بھارتی جھنڈا بھی نذر آتش کیا گیا۔