کانسٹیبلری ملتان میں 23 کروڑ کی کرپشن‘ تحقیقات اینٹی کرپشن سے نیب کو منتقل
ملتان (خبرنگار خصوصی) پنجاب کانسٹیبلری ملتان میں23 کروڑروپے کے کرپشن سکینڈل کیس کی تحقیقات اینٹی کرپشن سے نیب کو منتقل کر دی گئی ہے اب اس کیس کا ٹرائل بھی نیب عدالت میں ہو گا معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین نیب نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کی طرف سے سارا معاملہ ان کے نوٹس میں لانے پر کیس بارے اینٹی کرپشن کو لیٹرلکھا تھا اس کیس میں 10 افراد گرفتار ہو چکے ہیں لاکھوں روپے کی ریکوری بھی ہو چکی ہے تاہم کیس کے مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔