پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ کیلا‘ انڈہ‘ دال مونگ‘ چاول‘ خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ
ملتان (نمائندہ خصوصی) ادارہ برائے شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ملک بھر سے 53 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جن میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘16 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ یکم فروری 2018 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.69 فیصد اصافہ ہوا گزشتہ ہفتہ کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل‘ مٹی کا تیل‘ پٹرول‘ کیلا انڈے (فارمی) ‘ دال مونگ‘ شرٹ ‘ چاول اری‘ کپڑا‘ جلانے کی لکڑی‘ مٹن‘ چاول باسمتی‘ خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ‘ آلو پیاز ٹماٹر‘ چکن فارمی‘ صابن‘ ادرک‘ دال مسور‘ چنا‘ ایل پی جی سلنڈر دال ماش ‘ چینی ‘ سرخ مرچ ‘ گندم گھی اور آٹا کے تھیلا کی قیمت میں کمی جبکہ بریڈ‘ چھوٹا گوشت تازہ دودھ‘ دہی‘ سرسوں کا تیل ‘ کوکنگ آئل‘ نمک ‘ پتی گوشت پلیٹ‘ دال پلیٹ‘ چائے‘ سگریٹ‘ لان سوٹ‘ چپل‘ بجلی کے نرخ‘ گیس نرخ‘ بلب ‘ ماچس اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا۔