ہائیکورٹ بار ملتان کے انتخابات 24 فروری کو ہوں گے: شیڈول جاری
ملتان (سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کے لئے شیڈول کااعلان کردیاگیا ہے۔ تفصیل کے مطابق کاغذات وصولی کے لئے ریٹرننگ آفیسرجنرل سیکرٹری صاحبزادہ محمدندیم فریدہوں گے۔اس طرح الیکشن بورڈکے چیئرمین راناجاویداختراورممبران میں مختاراحمدخان نیازی اورملک فیاض الحق ارائیں شامل ہیں نیز اپیلٹ بورڈکے چیئرمین محمدعرفان وائیں اورممبران میں ملک محمدرمضان خالد جوئیہ اور خواجہ نورمصفیٰ شامل ہیں۔اس طرح کاغذات نامزدگی 8 فروری کوصبح 9 بجے سے دن ایک بجے تک وصول کئے جائیں گے اورامیدواروں کی فہرست اسی روز سہ پہر4بجے جاری ہوگی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 10 فروری کوصبح 9 بجے سے سہ پہر2 بجے تک اورکاغذات مستردیامنظورہونیکااعلان 12 فروری کوسہ پہر2 بجے سے 4 بجے تک کیاجائیگا۔جس کے خلاف اپیل الیکشن بورڈکو13 فروری کوصبح 9 بجے سے دن ایک بجے تک کی جاسکے گی جن کی سماعت،فیصلہ اورکاغذات کی واپسی بھی اسی روزایک بجے سے شام4 بجے تک ہوگی اورامیدواروں کی حتمی فہرست 14 فروری کوسہ پہر4 بجے جاری ہوگی اورپولنگ 24 فروری کوصج 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی جس میں دوپہرایک بجے سے 2 بجے تک نمازوکھانے کاوقفہ ہوگا۔اس طرح صدرکے لئے اہلیت 15 سال اورفیس ایک لاکھ روپے،نائب صدرکے لئے اہلیت 12 سال اورفیس 50 ہزارروپے،جنرل سیکرٹری کے لئے اہلیت 10 سال اورفیس 75 ہزارروپے،لائبریری سیکرٹری اورفنانس سیکرٹری کے لئے اہلیت 3 سال اورفیس 40 ہزارروپے،ممبرمجلس عاملہ کے لئے اہلیت 3 سال اورفیس 30 ہزارروپے ہوگی نیز امیدواروں کوسابقہ 3 سال کے 15،15 وکالت نامے بھی پیش کرنے ہوں گے۔