گوجرانوالہ کنونشن، مسلم لیگ ن کے کارکن گتھم گتھا، گھونسوں، تھپڑوں کا بے دریغ استعمال
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) گوجرانوالہ میں کنونشن کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکن آپس میںہی ٹکرا گئے ، پنڈال کے باہر گتھم گتھا ،گھونسوں اور تھپڑوںکا بے دریغ استعمال ہوتا رہا ، مریم نواز کی سوشل میڈیا کنونشن کے پنڈال میں آمد سے قبل نعرے لگانے والے کارکن آپس میں ہی الجھ پڑے،گیٹ کے باہر کا رکنوں کا میدان سجا تو مقامی قائدین بھی کود پڑے اور جھگڑنے والے کارکنوں میں بیچ بچائو کی کوششیںکرتے رہے ، ایم پی اے توفیق بٹ سمیت کئی قائدین اور یو سی چئیرمین نے مداخلت کرتے ہوئے لڑائی ختم کرا دی ۔