انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر1پیسے بڑھ گئی
کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسو سی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر1پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 110.54روپے سے بڑھ کر110.55روپے اور قیمت فروخت110.64روپے سے بڑھ کر110.65روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 112.20روپے سے گھٹ کر111.80روپے اور قیمت فروخت112.50روپے سے گھٹ کر112.10روپے پر آگئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 159روپے سے کم ہو کر158.50روپے اور قیمت فروخت161روپے سے کم ہو کر160.50روپے ہو گئی۔