عالمی بنک زرعی شعبے کی بہتری کیلئے 30 کروڑ 50لاکھ ڈالر کا قرض دے گا‘ معاہدہ طے
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بنک پاکستان کو 30 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کا قرض دے گا عالمی بنک اور اقتصادی امور کی وزارت کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا، قرض سے پنجاب میں زرعی شعبے کی بہتری کے منصوبے شروع کئے جائیں گے پنجاب حکومت ان منصوبوں کیلئے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر فراہم کرے گی۔