کامیابی پر مسرور،آج بھی جیت کر ٹائی اپنے نام کرینگے،اعصام الحق
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ڈیوس کپ ایشیا اوشینیاگروپ ون 2018ء کے مینزسنگلز کے دونوں میچز میں کامیابی پر اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ کل ڈبل میچ جیت کر یہ ٹائی جیت لیں گے۔میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد اعصام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا بہت بہت کرم ہے اور جیت پر بہت خوش ہوں، میچ سے پہلے اندازہ تھا کہ سون وو کون پر پریشر ہوگا۔ میں نے میچ میں تجربہ استعمال کیا جسکا ثمر ملا۔ اپنی سروس پر فوکس کیا تاکہ گیم میں ثابت قدم رہ سکوں۔انہوں نے کہا کہ گراس کورٹ کے علاوہ ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کا ایڈ وانٹیج حاصل تھا ،ورلڈ نمبر 178اور ایشیئن نمبر تین کے مقابلے میں کامیابی بڑا اقدام ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ جیت پر بہت خوش ہوں،امید ہے کہ ڈبلزمیچ میں بھی کامیابی حاصل کریں گے ۔عقیل خان نے کہا کہ دوسرے میچ میں بڑا دبائو تھا ،کورٹ سلو تھا ،میں نے بڑے بریک پوائنٹ بچائے ہیں۔ حمید الحق نے کہا کہ ہمارے دونوں کھلاڑیوں نے جان لڑا دی۔