آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا ، پشاور اور کوہاٹ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
اسلام آباد (اے پی پی) آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا کے بوائز کے فٹ بال ایونٹ میں پشاور اور کوہاٹ کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل میچ (آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کا میچ کوئٹہ اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ والی بال کے ایونٹ بنوں اور سوات کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں، فائنل میچ (آج) ہفتہ کو لیاقت جمنازیم میں کھیلا جائے گا۔