کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف عالمی عدالت مقدمہ چلائے: پرویز ملک
لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، لارڈ میئر لاہور کرنل(ر) مبشر جاویدکی سربراہی میں 5فروری یوم کشمیر کی ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا اجلاس میں تمام ونگز کے عہدیداروں اور چیئر مینوں اور دیگر ذمہ داروں نے تیاریوں کے سلسلہ میں رپورٹس پیش کیں۔اس موقع پر محمد پرویز ملک نے پارٹی عہدیداروں اور رہنماؤں چیئر مینوں کو ہدایت کی کہ وہ5فروری کو جلوس کی شکل میں ریلی میں شامل ہوں اور اور اپنے علاقوں میں ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے کارنر میٹنگز شروع کرین اور پبلسٹی ہینگر اور بینرز آویزاں کریں۔ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی پراقوام عالم بھارتی فوج کیخلاف مقدمہ چلائے۔ نہتے کشمیری بھارتی فوج سے جنگ جیت چکے، کشمیر میں آزادی کی تحریک آخری کشمیری تک جاری رہے گی ۔