شریف خاندان کی بیان بازی سے آئینی اداروں کا استحصال ہوا: مخدوم احمد محمود
لاہور (خبر نگار) سابق گورنر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ حکومت اپنی غلط حکمت عملی‘ ناقص پالیسیوں کے باعث ملک کے اندر غربت‘ پسماندگی دور کرنے میں ناکام رہی۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کا خون نچوڑ رہی ہے۔ شریف خاندان نے بیان بازی سے آئینی اداروں کا استحصال کیا۔ اورنگزیب برکی نے کہا کہ کارکن موچی گیٹ کے جلسہ اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا تاریخی خطاب سننے وہاں پہنچیں۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا نوازشریف خود پی سی او کی پیداوار اور پی سی او ججز کے محافظ رہے ہیں۔ نظریہ ضرورت کی کوکھ سے جنم لیا اور جمہوریتوں کے خلاف سازشیں کیں۔ نوازشریف نے پی سی او جج افتخار چودھری کی گٹھ جوڑ کے باعث میثاق جمہوریت توڑا۔