کنکوڈیا کالجر پروجیکٹ آف بیکن ہائوس اور پاکستان سوئیٹ ہومز میں اشتراک
لاہور (پ ر) آمنہ وٹو قصوری پروجیکٹ ڈائریکٹر کنکورڈیا کالجز (پروجیکٹ آف بیکن ہائوس ) نے زمرد خان پاکستان سوئیٹ ہومز کے پیٹرون ان چیف سے ملاقات کی ۔انہوں نے پاکستان بھر میں یتیم بچوں کے لئے سوئیٹ ہومز کی کارکردگی کوسراہا۔ اس ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ بیکن ہائوس سوئیٹ ہومز کے اساتذہ اور دیگر عملہ کو ٹرینگ مہیا کرنے کے ساتھ قصور میں ایک سوئیٹ ہوم بھی تعمیر کرے گا۔