ٹی سی ایل نے الٹرا سلم سمپلزم ڈیزائن پر مشتمل سمارٹ ٹی وی متعارف کرا دیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) دنیا میں ٹی وی تیار کرنے والی تیسری سب سے بڑی کمپنی TCL نے P6 4K UHD سمارٹ ٹی وی متعارف کرا دیا ہے۔ TCL کے نئے سمارٹ ٹی وی کی تعارفی تقریب لاہور کے ایمپوریم مال کے نشاط ہوٹل میں کی گئی۔ اس تعارفی تقریب کے مہمان خصوصی چین کے لاہور میں قونصل جنرل لونگ ڈنگ بن تھے P6 ٹی وی ہموار ڈیزائن پر مشتمل ہے جو ملٹی پل سمارٹ فنکشنز کے ساتھ بہترین تصویر اور آواز کی کوالٹی فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل لاہور کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان بہترین دوستانہ اور تجارتی تعلقات ہیں، پاکستان میں ٹی سی ایل کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات کو مزید فروغ دیتی ہے۔ ٹی سی ایل الیکٹرانکس پاکستان کی جنرل منیجر سنی ژانگ کا کہنا تھا کہ پی سکس ٹی وی پاکستانی مارکیٹ میں ہماری کامیابی کا ایک اور سنگ میل ثابت ہوگا۔