کرم ایجنسی لیوی فورس کا مکان پر چھاپہ مغوی شخص برآمد، 2 اغوا کار گرفتار، جیل منتقل
کرم ایجنسی ( اے این این) کرم لیوی فورس کا سنٹرل کرم میں مکان پر چھاپہ، ایک مغوی شخص برآمد ، 2 اغواء کار گرفتار ، جیل منتقل کر دیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ سنٹرل کرم ارشد جمیل کے ہدایات پر کرم لیوی فورس نے سنٹرل کرم کے علاقہ پلوسین وزیر میں جمعہ کے روز ایک مکان پر چھاپہ مار کر ایک مغوی شخص ساول خان کو بر آمد کرلیا جسے رقم کے تنازعہ پر ایک عرصہ سے حبس بے جا میں رکھا گیا تھا اور دو اغواء کاروں عبدالجبار ، گلام خان کو گرفتار کرکے سب جیل صدہ منتقل کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔