جعلی ملکی و غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،4 ملزمان گرفتار
پشاور(بیورورپورٹ)پشاور پولیس نے جعلی ملکی و غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، جن کے قبضہ سے نوٹ چھاپنے کی مشینیں، پرنٹر، کاغذات اور دیگر آلات برآمد کرلئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہے ۔چیف کیپٹل پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اطلاع موصول ہوئی تھی کہ پشاور کے راستے کسی بھی وقت کروڑوں روپوں مالیت کی پاکستانی اور غیر ملکی جعلی کرنسی پنجاب اور دیگر اضلاع سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے پشتہ خرہ چوک میں ناکہ بندی کے دوران گاڑی نمبر ڈی 6581 اور اے جی جی480 کو تلاشی کو روکا تو اس سے ایک کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 500 روپے مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی، پرائز بانڈز برآمد کرکے گاڑیوں میں سوار ملزمان صاحبزادہ ولد محمد زما ن ٗ شمس ارحمان ولد حبیب الرحمان ٗ نصیب ولد عباد خان اور حق نواز کو گرفتار کرلیا ۔ سی سی پی او کے مطابق تفتیش کرنے پر ملزمان کی نشاندہی پر حق نواز سکنہ شیر کیرہ حال حیات آباد ، صاحبزادہ سکنہ درہ آدم خیل حال بھانہ ماڑی، شمس الرحمن سکنہ گلبرگ صدر اورنصیب ولد عباد خان ساکن جمرود وزیر ڈھنڈکے کمین گاہوں پر چھاپے مار کر وہاں سے ایک نوٹ پنی مشین ،5 رول مشین ،2000 دبئی درہم کیلئے تیار شدہ کاغذات ،سادہ کاغذ نوٹ بنانے کیلئے 22 ہزار ،ڈبل شدہ بنا ہوا کاغذ 4800 ، ڈبل کاغذ 5000 نوٹ کیلئے 500 ، سٹیکر نوٹ 100 ،کوٹنگ مشین7 ،کمپیوٹر مانیٹردو، کلر پرنٹرز6، نوٹ کٹر3، امباز مشین8 اور کارٹیج12برآمد کرلئے حکام کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ یہ جعلی کرنسی پنجاب سمگل کررہے تھے جہاں سے ملک کے مختلف مارکیٹوں میں پھیلائی جانی تھی تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
جعلی ملکی و غیر ملکی کرنسی