اصغر خان کی ایئر فورس کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: مشرف رسول
لاہور (خبر نگار) پی آئی اے کے سابق صدر اور پاکستان ایئرفورس کے کمانڈر ان چیف ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان کی خدمات کو سراہنے کیلئے پی آئی اے میں ان کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان‘ ایئر مارشل ریٹائرڈ سلیم ارشد‘ محمد صادق‘ ایئر مارشل اصغر خان کے بیٹے علی اصغر خان‘ سینئر نائب صدر رائل ایرو ناٹیکل سوسائٹی سعید اختر‘ سابقہ چیف انسٹرکٹر پی آئی اے بلقیس احمد‘ دوست احباب اور پی آئی اے کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مشرف رسول سیان نے کہا کہ مرحوم اصغر خان ہمارے عظم ملک کے بنانے والوں میں شامل تھے‘ لیکن ان کی پی آئی اے اور پاکستان ایئرفورس کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے ہم عصروں میں بلکہ آنے والی تمام نسلوں کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔