آفتاب احمد چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ تعینات
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) وفاقی حکومت نے کیپٹن ریٹائرڈ آفتاب احمد کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیرمین تعینات کردیا۔ ان کی تعیناتی تین ماہ کے لیے کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ سے صدیق الفاروق کی نااہلی کے بعد سیکرٹری بورڈ کی جانب سے وفاق کو نئے چیئرمین کی نامزدگی کی درخواست کی گیی تھی جس کی روشنی میں وفاق نے گزشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور آفتاب احمد کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے گیے۔