موسم بہار کی شجرکاری مہم میں ہدف سے زائد پودے لگائے جائینگے: یاور زمان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ رواں ماہ سے شروع ہونیوالی موسم بہار شجرکاری مہم 2018ء میں مقررہ ہدف سے زیادہ پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں تیزی سے انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکار ی مہم میں افواج پاکستان ، رینجرز ،سکول و کالجوں کے علاوہ صنعتی یونٹوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔