قطر فٹبال حکام کی ورلڈ کپ 2022 کیلئے جامع حکمت عملی تیار
دوحہ(سپورٹس ڈیسک) قطر فٹبال ایسوسی ایشین نے فیفا ورلڈ کپ 2022کی تیاریوں کے حوالے سے جامع حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت دنیا بھر سے37 فیفا ریفریز کو تربیت فراہم کی جائے گی۔قطر فٹبال ایسوسی ایشن کے تحت 3سے22 فروری 2018 تک فیفا ریفری کورسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ کورس میں فیفا ریفری کمیٹی کے چیئرمین اٹالین ریفری پرلوگی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہاہی بولان ریفریز کو نئے فیفا کے قوانین اور رولز کے بارے آگاہ کریں گے۔قطر فٹبال ایسوسی ایشین کے میڈیا ایڈوائزر علی حادی نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کا قطر میں انعقاد ہماری مثبت پالیسیوں کا ثمر ہے، قطرکے تمام فٹبال اسٹیڈ یمز کو ریلوے کے جدید نظام کے ساتھ منسلک کردیا جائیگا اور پروجیکٹ کو 2021 میں مکمل کرلیا جائے گا۔