پنجم کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہونگے جماعت ہشتم کا پہلا پیپر15فروری کو ہوگا
لاہور(اے پی پی )صوبہ بھرمیں پنجم کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوں گے جبکہ جماعت ہشتم کا پہلا پیپر 15 فروری کو ہوگا ، ترجمان پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے بتایاکہ جماعت پنجم کا پہلا پرچہ اردو کا ہے جبکہ 6فروری کو سائنس،8فروری کو انگریزی،10کو ریاضی،13کو اسلامیات اور 14کوناظرہ ہوگا، ترجمان کے مطابق جماعت ہشتم کا پہلا پرچہ 15فروری جمعرات کوہوگا۔