ساہیوال میں ترقیاتی کاموں پر ساڑھے 5ارب سے زائد کے فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں: سلمان رفیق
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ضلع ساہیوال میں موجودہ مالی سال کے دوران 5ارب 53کروڑ روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر صرف کر رہی ہے تا کہ عوام کو تمام شہری سہولیات دستیاب ہو سکیں ۔اس پروگرام کی تکمیل سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں عوام کو بہتر سہولیات دستیاب کی جائیں گی ۔انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا محمد طاہر کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی اجلا س میں موجود تھے۔