حکمران مہنگائی کا بم گرانا چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ پیٹرول مہنگا کرنے کی آڑ میں حکمران مہنگائی کا بم گرانا چاہتے ہیں ، نیپرا بجلی کے یونٹ پر2روپے کچھ پیسے کم کررہا ہے واپڈا اور کے الیکٹرک نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ،عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا کوئی احتساب کرنے والا نہیں ہے ، حکمران عوام کو سبسڈی دینے کی بجائے دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہا ہے ،غریب عوام سے تمام ٹیکس وصول کئے جارہے ہیں ،پسے ہوئے طبقے کے مظلوم غریب عوام کو ریلیف نہیں دیا جاتا ،سرمایہ دار اور ملک کی دولت لوٹنے والوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہے ،حکومت احتسابی عمل میں دوہرا معیار استعمال کرنے کی بجائے یکساں معیار کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سماجی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر میں مسلم آبادی کوکم کرنے کیلئے بھارتی فوج بڑے پیمانے پرمسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے اور بھارت کنٹرول لائن پر دیوار برہمن تعمیر کر کے اسے مستقل بارڈر کی شکل دیناچاہتاہے جو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی صریح خلاف ورزی ہے ۔
ثروت اعجاز قادری