محمود اچکزئی کی نقیب اللہ محسود شہید کے گھر آمد ،اہلخانہ سے اظہار تعزیت
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پختونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی ملی مشر محمود خان اچکزئی نے ایک وفد کے ہمراہ جمعہ کو کراچی میں گزشتہ دنوں جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے نقیب اللہ محسود کے گھران کے اہلخانہ سے تعزیت کی ،اس موقع پرپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر عثمان کاکڑ ، بلوچستان کے سابق سینئر وزیر ایم پی اے عبدالرحیم زیارت وال، بشیر مندوخیل، نوراللہ ترین، بشیر ترین ،حاجی محمدبرکی، ڈاکٹر محمود خان ،غفور جان اور دیگر رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے نقیب شہید کے والد ملک محمد خان کو اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا اور کہا کہ حکومت جلد از جلد قاتل رائو انور اور اس کی ٹیم کو گرفتار کرکے سزا دے ۔ قاتلوں نے ۴۴۴بے گناہ لوگوں کو قتل کرکے عظیم جرم کیا ہے اور یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ سندھ میں پولیس بے گناہوں کے خلاف کاروائی میںتو بہت تیز ہے مگر مجرموں کے سامنے یہ بھیگی بلی کا کردار ادا کرتے ہیں۔
ملاقاتیں