کراچی میں کمسن بچے کو زیادتی کے بعد گلا دبا کرقتل کردیاگیا
کراچی(کرائم رپورٹر )اسٹیڈیم روڈ پر نیشنل اسپورٹس سینٹر کی جھاڑیوں سے ایک 7 سالہ بچے کی لاش ملی، جسے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول بچہ حسن شاہ اسپورٹس سینٹر کے چوکیدار کا بیٹا تھا جو جمعرات کی دوپہر سے لاپتہ تھا ٗبچے کی لاش شام میں جھاڑیوں سے ملی۔پولیس کے مطابق بچے کا پوسٹ مارٹم کروا کر کیمیکل کے نمونے حاصل کرلیے گئے، ابتداء میں پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ بچے کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا جس کی تصدیق بعدازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ذریعے ہوگئی۔سول ہسپتال کے میڈیکولیگل آفیسر (ایم ایل او) ڈاکٹر شاہد کے مطابق بچے کو بدفعلی کے بعد رسی سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔بچے کے قتل کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیاجس میں قتل اور اغوا کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔دوسری جانب تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور بچے کے قتل میں استعمال ہونے والا تار اور بچے کی چپل برآمد کرلی گئیں ٗمقتول بچے کی تدفین نوشہرہ میں کی جائے گی۔ مقتول حسن شاہ کا بیٹا تھا جو عبدالستارکوچنگ کا چوکیدار ہے۔علاوہ ازیں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بچی سے مبینہ زیادتی جبکہ نیو ٹائون تھانہ کی حدود میں بچے سے مبینہ بدفعلی اور قتل کے واقعے پر ڈی آئی جی ایسٹ سے علیحدہ علیحدہ انکوائری رپورٹس طلب کرلیں اور کہا ہے کہ موثر تفتیش کی بدولت دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے ۔
بچہ قتل