منشیات کے مختلف مقدمات میں ملوث 2ملزموںکی ضمانت خارج2کی منظور
ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مختلف مقدمات میں ملوث 2 ملزموں کوسزادینینیز 2 ملزموں کی ضمانت خارج اور2 کی منظورکرنے کاحکم دیاہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ بدھلہ سنت میں درج 900 گرام چرس برآمدہونے پرملزم محمداشرف،تھانہ صدرمیں درج 850 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم ساجدکوایک ایک سال پروبیشن پررکھنے کی سزادینے،نیز تھانہ کپ میں درج ایک کلو200 گرام چرس برآمدہونے پرملزم شہبازعرف کالااورتھانہ گلگشت میں درج منشیات کے مقدمہ میں ملزم محمدفہیم کی ضمانت خارج کرنے ،اس طرح تھانہ قطب پورمیں درج شراب برآمدہونے کے مقدمہ میں ملزم زاہدصادق اورتھانہ صدر میں درج شراب برآمدہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمداکبر کو50،50 ہزارروپے کے مچلکوں پر رہاکرنے کاحکم دیاہے۔