جے ایف تھنڈر طیا رے سے میزائل فائر کرنے کا کامیا ب تجر بہ
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) ایئر چیف مارشل سہیل امان نے سو میا نی فائر نگ رینج میں جے ایف 17 تھنڈر طیا رے سے میزائل فائر کرنے کامظاہرہ دیکھا جو کہ پاک فضا ئیہ اورپو ری قوم کے لئے تاریخی مو قع اور سنگ میل ہے ۔ جے ایف 17 مقامی طور پر تیا ر کردہ طیارہ ہے جس نے سومیا نی میںمہا رت سے ہدف کو نشانہ بنا کر گرادیا تقریب کے مہمان خصوصی ایئر چیف سہیل اما ن خا ن تھے یہ جدید مہارت چین کے اشتراک سے حا صل کی گئی ۔ یہ براہ راست مظاہرہ پی اے ایس کی صلا حیتوں کا شاندار اعتراف تھا جس نے مو ونگ اہداف کو تلاش کیا اور تباہ کر دیا اس مو قع پرخطاب کر تے ہو ئے ایئر چیف سہیل اما ن خا ن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیںاتنی قوت عطا کی کہ ہم اس غیر معمولی سنگ میل کو عبور کرسکیں ان جدید ہتھیا روں کو کا میا ب ٹیسٹنگ جے ایف تھنڈر طیا رے کے کثیر الجہتی کر دار کی غماز ہے ۔یہ بات قابل فخر ہے پی اے این فائٹر اسکواڈرن جے این تھنڈر ایئر کرافٹ سے لیس ہیں اور ہمارے فضائی دفاع کی ریڑھ کی ہڈی ہیں انہو ں نے اس مو قع کو کامیا ب بنا نے کے لئے سخت محنت کر نے پر پی اے این اورچین کے ما ہرین کے کردار کو سراہا ۔
جے ایف تھنڈر