شہری کے گھر ڈکیتی کی واردات ٗ مکینوں کا وقوعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
سرائے سدھو(نامہ نگار) گزشتہ رات پولیس تھانہ سرائے سدھو کی بلڈنگ سے چند قدم پر واقع بستی ٹال اللہ یار پر محمد سلیم نامی شخص کے گھر تین مسلح ڈاکو گھس آئے اور گھر میں سوئے ہوئے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر رکھ لیا اور گھر میں موجود نقد رقم مبلغ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے بعد ازاں اہل علاقہ نے پولیس تھانہ سرائے سدھو کی حدود میں آئے روز چوریوں اور ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وار داتوںکے خلاف سرائے سدھو باٹی بنگلہ روڈ پر احتجاجی مظاہر کیا مظاہرین نے کہا کہ جائے واردات سے چند قدم پر پولیس اسٹیشن سرائے سدھو واقع ہے۔ انہوں نے آرپی او ملتان ادر ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ کیا ہے ڈکیتی کے ملزمان جلد از جلد گرفتار کئے جائیں۔