منشیات فروش گرفتار‘ چرس و ہیروئن برآمد
ساہوکا (نامہ نگار) منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن1500 گرام چرس 107گرام ہیروئن بر آمد ۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کی ہدایات پرڈی ایس پی بوریوالا ملک طاہر مجید کی سربراہی میںانچارج چوکی جملیرا مہر پرویز اختر نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون میں بدنام زمانہ منشیات فروش حفیظ ولد محمد حنیف ڈوگر سکنہ 257ای بی سے 107گرام ہیروئن اور 1500گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف 2 الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے ۔