صدر سبزی منڈی کی جانب سے لین دین کا معاملہ غلط‘ دوبارہ ثالث مقرر کرکے میرٹ پر فیصلہ کیا جائے: چوہدری عباس علی
وہاڑی(نامہ نگار ) ا نجمن آڑھتیان فروٹ و سبز ی منڈی کے جنرل سیکرٹری چو دھری عباس علی نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میرے مخالف آ صف حنیف نے اپنے سا تھی کے ہمراہ ملکر مبینہ طور پر 17جنوری کو صبح سویرے اس وقت فا ئرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جب میں اپنی آڑھت پر جا رہا تھا جس کا مقدمہ پو لیس تھانہ دانیوال میں انکے خلاف درج کرایا جس پر گزشتہ روز ایس پی انو یسٹی گیشن زبیدہ پروین سے روبرو گواہان انکوائری کی تو انہوں نے صدر سبزی منڈی شیخ رمضان کی طرف سے جو فیصلہ لین دین کا کیا گیا تھا وہ غلط ہے لہٰذا دوبارہ ثالث مقرر کرکے میرٹ پرفیصلہ کیا جا ئے ۔چودھری عباس علی نے مز ید بتایا کہ مبینہ ملزم آصف حنیف کی عبوری ضمانت ایڈیشنل جج نے اس بنا ء پر کینسل کردی کہ آصف حنیف کے خلاف پہلے بھی مختلف قتلوں کے مقدمات درج ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آرپی او ملتان ، چیف جسٹس پا کستان سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی ک مطالبہ کیا ہے۔