ملکی خوشحالی حکومت کا مشن، جمہوری عمل جاری رہنا چاہئے: گورنر رجوانہ
ملتان (لیڈی رپورٹر) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ خودمختار اور خوشحال پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا مشن ہے۔ حکومتی معاشی پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ جمہوری عمل جاری رہنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی نومنتخب سٹی صدر و ایم پی اے سلطانہ شاہین سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ غربت کا خاتمہ بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ شعبہ خواتین مسلم لیگ ن کا اہم اثاثہ ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا سلطانہ شاہین کا سٹی صدر منتخب ہونا احسن اقدام قرار دیا اور سلطانہ شاہین کی پارٹی کے لئے خدمات کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ پارٹی کے لئے سلطانہ شاہین کی خدمات ہمارا اثاثہ ہیں۔
گورنر رجوانہ