ملک نااہل سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے نرغے میں ، غریب کے مسائل کا ادراک نہیں
ملتان( سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان الیاس خان نے پریس کانفرنس میںکہاکہ اس وقت ملک نااہل اور عوام دشمن نام نہاد سیاستدانوں اور ریاستی انتظام چلانے والے بیوروکریٹس کے نرغے میں ہے جنہیں پاکستان کی دولت پیدا کرنے والے محنت کشوں کے دکھوں اور مسائل کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ یہ نام نہاد سیاستدان اور ان کے اتحادی بیوروکریٹ لوٹ مار کرکے عوامی اور ملکی دولت پر ہاتھ صاف کرنے میں مصروف ہیں۔ کراچی میں ایک نوجوان نقیب اللہ خان اور قصور میں معصوم بچی زینب کے قتل کے پیچھے جو بھی بااثر پوشیدہ ہاتھ ہیں بے نقاب ہونے چاہئیں۔ حکمران طبقہ اور انتظامی مافیا ایک دوسرے کے نقاب نوچ کر گھناو¿نے چہروں کو بے نقاب کررہے ہیں۔ جو سیاستدان سرمایہ دارانہ جمہوریت میں رہتے ہوئے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کی بات کرتے ہیں وہ عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ آئندہ آنے والا وقت حقیقی عوامی جمہوریت کا ہوگا جس میں سرمایہ دارانہ معیشت کا خاتمہ کرکے سوشلسٹ پر مبنی منصوبہ بندی معاشی نظام قائم ہوگا۔
الیاس خان