زکریا یونیورسٹی شعبہ سرائیکی میں شرمناک واقعہ مخلوط نظام تعلیم کا شاہکار ہے :رانا اسلم ساغر
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان کے صدر رانا محمد اسلم ساغر نے اپنے بیان میں بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ سرائیکی میں انتہائی شرمناک واقعہ کو مخلوط نظام تعلیم کا شاہکار قرار دیا۔ ا نہوں نے کہا مشرف پرویز نے تعلیمی اداروں میں جماعت اول سے یونیورسٹی تک مخلوط تعلیم کر کے ذلت میں دھکیل دیا۔ ہر مردانہ سکول میں چند خواتین اساتذہ کا تقدس بے حیائی کو فروغ دینے کےلئے کیا جارہا ہے۔ آج ہی حکومتوں نے ملک سے مخلوط نظام کا خاتمہ نہ کیا تو تعلیمی ادارے اور جامعات فحاشی کے مہذب اڈے بن جائیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پرائمری سے یونیورسٹی تک تعلیمی ادارے الگ بنائے جائیں۔ اسلامی شعائر کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی زیڈ یو میں ایسے خوفناک واقعات انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔ اساتذہ اور یونیورسٹی ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
رانا اسلم ساغر