نشتر کے ساتھ ٹاﺅن ہسپتالوں میں بھی سیزنل انفلوئنزا کے خصوصی اقدامات کئے جائیں: شہری
ملتان (سٹاف رپورٹر) سیزنل انفلوئنزا اے ایچ ون این ون کے حوالے سے روزنامہ نوائے وقت نے موبائل فورم کا اہتمام کیا اور اس پر نشتر ہسپتال میں لائے گئے مریضوں کے لواحقین اور شہریوں سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے شہری محمد عمران، محمد طاہر اور محمد دین نے کہا کہ بیماری کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہم اخبارات اور چینلز دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مس ہینڈلنگ ہوئی جس پر صرف ملتان میں لوگ اتنی تعداد میں قیمتی جانیں گنوا بیٹھے۔ سجاد حسین، لیاقت علی، محمد جنید اور ولید اشرف نے کہا کہ نشتر ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے۔ محکمہ صحت کو چاہئے تھا کہ نشتر کے ساتھ ساتھ ٹاﺅن ہسپتالوں اور ڈی ایچ کیو میں بھی سینزل انفلوئنزا کے علاج کے لئے خصوصی اقدامات کئے جاتے جبکہ ایسا نہیں کیا گیا اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے محمد عمر، لیاقت بھٹی اور محمد فرحان نے کہا کہ ہمارے ملک میں عام آدمی کیلئے صحت کی کوئی خاص سہولیات میسر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے اشتہارات کی مد میں لگانے کی بجائے درست جگہ پر لگائے جائیں۔
انفلوئنزا اقدامات