دانیال عزیز کوبھی توہین عدالت کا نوٹس ، 7 فروری کو سپریم کورٹ پیش ہونے کا حکم
اسلام آباد (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر برائے نجکاری اور ن لیگی رہنما دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 فروری کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیرکو عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کی جانب سے مختلف ٹی وی پروگراموں کے دوران عدلیہ کے خلاف گفتگو کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا۔ چیف جسٹس نے توہین عدالت کے مقدمات کی سماعت کیلئے 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ جسٹس اعجاز افضل سربراہ ہونگے۔ وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اگر توہین عدالت کا نوٹس ملا تو وصول کروں گا، ہمیشہ ریسرچ کی بنیاد پر بات کی۔ ہم عدالت کے معاملات اور فیصلوں پر بات کرسکتے ہیں۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کی قواعد و ضوابط کی بنیاد پر بات کروں اگر توہین عدالت کا نوٹس آیا تو دیکھوں گا کہ مجھ سے غلطی کیا ہوئی ہے؟
دانیال نوٹس