دفاع پاکستان کی ریلی ملتان کا تاریخی اجتماع ہو گا: میاں سہیل
ملتان (نامہ نگار خصوصی) دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام 04فروری کو عید گاہ چوک ملتان میں ہونے والی یکجہتی کشمیر کانفرنس کی تیاریوں کے لیے کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ، جماعة الدعوةملتان کے مسﺅل میاں سہیل احمدتیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں ، اس سلسلہ میں یونین کونسلز کی سطح پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں جو اپنے علاقے میں تشہیری مہم چلا رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ مختلف ہینڈ بلز، پوسٹرز ، اسٹیکرز اور بینر بھی آویزاں کیے جا رہے ہیں ۔ ہر یونین کونسل میں لاﺅڈ سپیکرز کے ذریعے اعلانا ت بھی کیے جا رہے ہیں جبکہ کارکنان ٹولیوں کی شکل میں گھر گھر اور مارکیٹوں میں جا کر لوگوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔میاں سہیل احمدکے مطابق کانفرنس میں شرکت کے لیے دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے علاوہ وکلاء، طلباء، تاجر یونینز، مزدور یونینز سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعتوں کے رہنماﺅں سے بھی مسلسل رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ بھی اس کانفرنس میں شریک ہو کر اپنا کردار ادا کریں مختلف تعلیمی اداروں میں بھی دعوت کا سلسلہ جاری ہے ۔میاں سہیل احمدنے کہا کہ یہ کانفرنس ملتان کا تاریخی اجتماع ہوگاجس میںہزاروں افرادآزادی کشمیرکے لیے اپنے عزم کا اظہار کریں گے۔
میاں سہیل