12فروری کو اقبال قریشی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے: سعد کانجو
لودھراں( خبرنگار)مسلم لیگ کااہم اجلاس ضمنی الیکشن کیلئے بھر پور مہم چلانے کی تیاریاں اجلاس کی صدارت ضلعی رہنما سعد خورشید کانجو کی شہر میں مختلف علاقوں میں کمیٹیاں قائم گلی گلی جلسے کارنر میٹنگز کے انعقاد کئے جائیں گے اس موقع پو موجودہ چیئرمین شیخ افتخار الدین، عمیر خان بلوچ، مدثر جہانزیب قریشی نے کہاکہ لودھراں مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور رہے گا آسمانوں پر سفر کرنے والے اب سرزمین لودھراں کا نہ سوچیں اجلاس میں انجمن تاجران، یوتھ ونگ، لیبرونگ، کسان ونگ، وکلاء، خواتین ونگ کااہم اجلاس میونسپل کمیٹی کے چیئرمین شیخ افتخار الدین کے آفس میں ہوا اجلاس میں شہر کے تقریباً تمام کونسلرز، تاجران اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعد خورشید کانجو نے کہاکہ 12فروری کے ضمنی الیکشن میں اقبال قریشی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور یہ کامیابی ہم سب کی کامیابی ہوگی انہوں نے کہاکہ تمام مسلم لیگی قائدین کو مخلص ہوکر دن رات محنت کرنا ہوگی اجلاس میں چیئرمین شیخ افتخار الدین کونسلر کے علاوہ عمیر خان بلوچ، مدثر قریشی، راو¿ احسان الحق ضلعی صدر انجمن تاجران، سٹی صدر تاہم مسعود اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
سعد کانجو