پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے: پی پی جنوبی پنجاب
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود،سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم،جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب شوکت محمود بسرا، ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاہین، ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر، جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سیکرٹری انفارمیشن ریاض رضا، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ انچارج میڈیا سیل پیپلزپارٹی ملتان سٹی خواجہ عمران، ترجمان پیپلزپارٹی ملتان سٹی ملک وحید الحسن بھٹہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ نا اہل حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ ایک غاصبانہ فیصلہ ہے نااہل حکومت عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھیننا چاہتی ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے سبب عام آدمی کے لئے جینا مشکل ہو گیا ہے اب مزید مہنگائی میں اضافہ ہوگا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت وقت اپنی ناقص پالیسیوں کا بوجھ عوام پر نہ ڈالے پٹرولیم مصنوعات پر اضافہ فی الفور واپس لیا جائے بلکہ پٹرولیم مصنوعات پر قیمتیں کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔
پی پی جنوبی پنجاب