جیالوں کو عوام کی خدمت کرنے سے روکنا ناممکن ہے‘سلمان عبداللہ مراد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ عوام سے کئے گئے ہر وعدے کو حقیقت بنانا ہماری پالیسی ہے جیالوں کو عوام کی خدمت کرنے سے روکنا ناممکن ہے ،ترقیاتی کاموں کو اسی انداز میں جاری رکھاہوا ہے جس طرح روز اول اس کا آغاز کیا تھا ،انشاء اللہ رب کریم کی مہربانی سے ضلع کونسل کہ اہلیان کو سہولت دیں گے جس سے ان کی زندگی میں بہتری آئے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو نین کونسل گابوپٹ میں واٹر سپلائی اسکیم اور ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجینئر فضل محمود گل، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبد القیوم بلوچ،ایکسین ممتاز زرداری، اراکین کونسل رئیس غلام سرور، میر عباس ٹالپور،شفیع بروہی ،اختر یوسف عارفانی ،یونس مینگل ،لطیف رند بھی موجود تھے، چئیرمین نے مزید کہا کہ جدیدانداز سے اہلیان کی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پروگرامز تشکیل دیئے جارہے ہیں جس کے ثمرات عیاں ہونے شروع ہوگئے ہیں 2018پیپلز پارٹی کا سال ہے الیکشن میں کامیابی کے بعد بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم ہونگے جس سے ملک میں انقلابی تبدیلی آئے گی، میں ان کا سپاہی ہوں اس لئے میرا اولین فریضہ ہے کہ عوام کو ترقی اور خوشحا لی دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرو ،کاموں کو نئے انداز میں انجام دینے کا مقصد کام میں جدت لانا ہے۔