اینیمٹڈ ایڈونچر فلم ٹک ٹاک کا ٹریلر جاری
کراچی (کلچرل رپورٹر) صحافیوں اور بلاگرز کو اینیمٹڈ ایڈونچر فلم ٹک ٹاک کا ٹریلر دکھانے کی غرض سے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں اہتمام کیا گیا ۔ فلم ٹک ٹاک ملک بھر کے سنیماوئں میں 23 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں احسن خان اور ماریہ میمن سمیت فلم کے وائس اوور آرٹسٹوں نے شرکت کی۔ ٹک ٹاک کے کرداروں میں حسن کیلئے احسن خان‘ دانیا کیلئے ماریہ میمن‘ کے کے کیلئے علی خان اور گوبو کیلئے غلام محی الدین نے وائس اوور کی ہے۔ ٹک ٹاک اینیمٹڈ ایڈونچر فلم ہے۔ اس موقع پر فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا۔