طلباءوطالبات ہاتھوں کو اچھی طرح صاف ، فلو کی صورت میں ٹشو پیپر استعمال کریں: ڈاکٹر نبیل
شجاع آباد(خبر نگار) انفلو ائنزا اور ہیپاٹائیٹس B,Cکی آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈاکٹر نبیل سلیم ایم ایس THQ نے طلباءوطالبات سے کہا کہ اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں اور صاف کریں فلو کی صورت میں ٹشو پیپر کا استعمال کریں سیزنل فلو کے لیے THQمیں سکرینگ کی جارہی ہے تصدیق ہونے کی صور ت میں فری علاج معالجے کیا جائے گا۔ ڈاکٹر احمد خلیل سرجن آرتھو پیڈک نے کہا کہ سیزنل فلو قابل علاج ہے علامت ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں آلودگی سے بچاﺅ کے لیے منہ پر ماسک کا استعمال کریں ڈاکٹر حفیظ اللہ لغاری سرجن نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس B,Cشجاع آباد میں تیزی سے پھیل رہا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ ناقص پانی ، ناقص خوراک ، عطائیوں کی وجہ سے پھیلنے کا سبب بن رہا ہے اس کے لیے ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ لیڈی ڈاکٹر اُمامہ نے کہا کہ طالبات اپنی صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ گندے پاپڑ ، دہی بھلے ، گول گپے اور ناقص سموسے پکوڑے سے اجتناب کیا جائے پرنسپل حافظ کامران نے کہا کہ صحت کی حوالے سے ڈاکٹرز کا لیکچر دینا انتہائی خوش آئن ہے ایسے لیکچر ہونے چاہیں ۔ آخر میں دلشاد خان سماجی رہنما نے کہا کہ ہم صحت کے اصولوں پر عمل کرکے بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔