’’شاہراہوں پر اشتہاری دیواریں حادثات کا سبب بن سکتی ہیں‘‘
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ،ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز ،ڈسٹرکٹ کونسل اور کنٹونمنٹ بورڈ ز اور ریلوے کے حدود میں اشتہاری سائن بورڈ اور شاہراہ فیصل سمیت مختلف اہم شاہراہوں پر اشتہاری وال کی تعمیر سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے متعلقہ اداروں نے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے غیر قانونی طور پر اشتہاری بورڈز کے اجازت نامے جاری کرنا شروع کردیئے یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے بیان میں کیا عالم علی نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شہر کے مختلف اداروں کی زمینوں سے ناقص دیواروں کی تعمیرات کو روکواکر انسانی زندگیوں کو بچائیں ۔