پو لیو مہم میں ڈی ایچ اے کے خصوصی انتظامات‘ 36 ٹیمیں تشکیل
کراچی ( ہیلتھ رپو رٹر ) کسی ایک بچے کو بھی ایسی بیماری کا شکا ر نہیں ہو نا چاہئے جن کی ویکسین موجو د ہے پو لیو کے خا تمے کے شہر میں جاری مہم میں ہر ممکن تعاون کر یں گے ۔ یہ بات ٖڈیفنس ہا ئو سنگ اتھا رٹی کے ایڈمنسٹریٹر بر یگیڈیئر شاہد حسن علی نے DHAمیڈیکل سینٹر کے دورے کے مو قع پر کہی ۔ سینٹر میں پو لیو کا رنر قائم کیاگیا تھا جس میں DHAکے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں پو لیو رضا کا روں کی36 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔ مہم کے تحت DHAکے فیز 5--6-7 اور8 میں پانچ سا ل سے کم عمر تما م بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے گئے ۔ ڈی ایچ اے سنٹر نے گزشتہ ہفتہ جاری انسداد پو لیو مہم میں صدر زون کو بھر پور تعاون فراہم کیا ۔